کوئٹہ میں مدنی ٹریول اینڈ ٹور کے آنر/ آل بلوچستان ٹریول اینڈ ٹور کے صدر سماجی شخصیت محمد  نعیم اور واپڈا کیسکو کے آفیسر محمد کامران سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور محمد وقار عطاری نے شخصیات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)